خلعت کہن
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پرانا لباس۔ دو مجکو جلد لاکے کوئی خلعت کہن تا ہو مرے لیے دم آخر وہی کفن ( ١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، مراثی، ٥٠:٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خلعت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'کہن' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٧ء میں "مراثی شاد عظیم آبادی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر